وزیراعلیٰ نے تعلیم ، صحت اور توانائی کے شعبے میں خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

حکومت عوام کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے:شہباز شریف
04 جون 2014 (22:11)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت 'عوام کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے ۔
یہ بات اُنہوں نے بدھ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے تعلیم ، صحت اور توانائی کے شعبے میں خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔