مظفر وانی شہید کی برسی سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ
04 جولائی 2017 (22:31)
0

آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے ہر سال 8 جولائی کو برہان مظفر وانی شہید کی برسی سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں فیصلہ آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کیا۔
ادھر اس ماہ کی تیرہ تا انیس تاریخ تک پاکستان سے الحاق کا دن منانے کیلئے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جو ایک ہفتہ جاری رہیں گے۔