پاکستان ،چین کاانرجی ورکنگ گروپ کے تحت تیل و گیس کا ذیلی گروپ قائم کرنے پر اتفاق۔

وزیر پٹر ولیم کی چینی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش
04 جولائی 2017 (22:24)
0

وزیرپٹرولیم شاہد خان عباسی نے چین کی تیل اورگیس کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے ۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹر یٹر نوربیکری کی قیادت میں ایک چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی کمپنیاں تیل اور گیس تلاش اور پیداوار میں سرمایہ کاری کرکے ملک میں تیل صاف کرنے کے کارخانے لگاسکتی ہیں گیس اور تیل کی پائپ لائنیں بچھا سکتی ہیں ، تیل ذخیرہ اور پٹرولیم مصنوعات فراہم کرسکتی ہیں ۔
فریقین نے تیل اور گیس شعبے میں آئندہ کے منصوبوں میں سہولات فراہم کرنے کی خاطر انرجی ورکنگ گروپ کے تحت تیل اور گیس کا ایک ذیلی گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ۔