بارشوں کا نیا سلسلہ،این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
04 جولائی 2017 (22:14)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے بروقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

سیلاب کی روک تھام کیلئے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی صفائی کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے تمام صوبائی اداروں، مقامی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو تنبیہ جاری کردی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے قومی ہنگامی امدادی مرکز کو فعال کیا جاچکا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں 111-157-157 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔