وزیر مملکت کی وزیراعظم کی جانب سے قومی ہیروز کا باوقار انداز میں خیر مقدم کرنے کی تحسین۔

کھیل ملک کو متحد کرنے کا ذریعہ ہیں،مریم اورنگزیب
04 جولائی 2017 (22:09)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھیل ملک کومتحد کرنے کا ذریعہ ہیں اور آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں کامیابی کاجشن پورے ملک میں منایا گیا ۔

انہوں نے پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے قومی ہیروز کا باوقار انداز میں خیرمقدم کرنے کی تعریف کی ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں خوشحالی کی سمت گامزن ہے ۔