قانون کی حکمرانی اور آئینی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،حسین نواز
04 جولائی 2017 (20:47)
0

حسین نوازنے کہا کہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کا ایک بھی فرد بد عنوانی میں ملوث نہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے منگل کے روز اسلام آباد میں پانامہ پیپرز کے مقدمے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا۔
حسین نواز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو چھٹی بار پیش ہوئے۔
بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں بار بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا ایک بھی فرد بدعنوانی میں ملوث نہیں ہے۔
مریم نواز کل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گی۔