بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

سندھ اپیکس کمیٹی کا کراچی میں جاری آپریشن اور آپریشن رد الفساد کی پیشرفت کا جائزہ
04 جولائی 2017 (20:21)
0

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوا بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کی صدارت کی۔
گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجر میجر جنرل محمد سعید اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شر یک تھے۔
اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، کراچی میں جاری آپریشن اور آپریشن ردالفساد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔