وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے ورثا کو 8,8لاکھ جبکہ زخمیوں کو 3,3لاکھ روپے کے چیک دئیے۔

 مری چیئر لفٹ حادثے کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم
04 جولائی 2017 (19:59)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منگل کے روز مری میں چیئرلفٹ حادثے کے متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا میں آٹھ آٹھ لاکھ روپے اور زخمیوں کو تین تین لاکھ روپے کے چیک دیئے۔
انہوں نے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔