وزیر مملکت نے کہا کہ جے آئی ٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے سب کو عدالتی فیصلے کا انتظار کر نا چاہئے۔

 پانامہ پیپرز کیس، وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کر دیا،انوشہ
04 جولائی 2017 (19:35)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پانامہ پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ہر ایک کو اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا ذکر نہیں ہے تاہم پھر بھی انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا۔