آرمی چیف کاریاست کی عملداری مزید مضبوط بنانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم
04 جولائی 2017 (19:02)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج ملک اور عوام کی خوشحالی کیلئے پوری لگن اور عزم کے ساتھ تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز پنوں عاقل گیریژن میں افسروں اور فوجیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔
بری فوج کے سربراہ نے حکومتی عملداری کو مزید مضبوط بنانے اور منفی عناصر کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
انہوں نے داخلی سلامتی کیلئے فوجیوں کی تیاری اور کردار پر اطمینان ظاہر کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے حال ہی میں ہونے والی مردم اور خانہ شماری اور داخلی سلامتی سے متعلق دیگر معاملات میں ان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔