ممنون حسین کی کم بجلی استعمال کرنیوالے پنکھے بنانے پرصنعت کی تحسین۔

صدر کی چھوٹی صنعتوں کو ٹیکس واجبات کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
04 جولائی 2017 (18:35)
0

صدر ممنون حسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹی صنعتوں کو ٹیکس واجبات کی واپسی کا عمل تیز کرے اور ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرے۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پنکھا سازی کی ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
صدر نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان کی پنکھا سازی کی صنعت کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے بنا رہی ہے جو توانائی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے صنعتکار حکومت کی مراعات اور رعایتوں سے بہتر مصنوعات تیار کرسکتے ہیں۔
صدر نے وزارت صنعت وپیداوار کو ہدایت کی کہ وہ پنکھا سازی کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔