پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں،خواجہ آصف
04 جولائی 2017 (18:31)
0

چین کے وفد نے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بیکری کی قیادت میں آج اسلام آباد میں پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف سے بھی ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارتھ انڈس آبشار کے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ پن بجلی کے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس سے نہ صرف ملک کی بجلی کی ضرورتیں پوری ہوں گی بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی یہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔