سندھ حکومت نے صوبے میں جنگلات کا کٹاو روکنے کیلئے مختلف سکیمیں شروع کی ہیں۔

سندھ میں 37 ہزار ایکڑ اراضی پر جھاڑی دار پودے لگانے کا عمل مکمل
04 جولائی 2017 (16:33)
0

سندھ میں 37 ہزار ایکڑ اراضی پر جھاڑی دار پودے لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ سمندری کٹاو کو روکا جا سکے۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں جنگلات کا کٹاو روکنے کیلئے مختلف سکیمیں شروع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جنگلات کی بحالی پر چالیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔