اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔

دہشتگرد قوم کے عزم کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے:گورنرخیبرپختونخوا
04 جولائی 2017 (16:07)
0

خیبرپختونخواء کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔آج پاراچنار میں قبائلی عمائدین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔
گورنر نے پاراچنار دھماکے کے شہداء کے ورثاء کو دس دس لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے۔