سکیم کے تحت یہ خاندان صوبے بھر کے ایک سو منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں معائنہ اور ادویات سمیت صحت کی مفت سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

خیبرپختونخواء میں 33 ہزار خاندان صحت انصاف کارڈز سکیم سے مستفید
04 جولائی 2017 (15:35)
0

خیبرپختونخواء میں 33 ہزار خاندان صحت انصاف کارڈز سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اسکیم کے تحت یہ خاندان صوبے بھر کے ایک سو منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں معائنہ اور ادویات سمیت صحت کی مفت سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ہر خاندان سالانہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے تک مفت علاج معالجہ کرا سکتا ہے۔