وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے اس بات کا افسوس کا اظہار کیا کہ تاجر برادری میں اقتصادی زونز سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

04 جولائی 2017 (15:27)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔وہ آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں خصوصی اقتصادی زونز کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے اس بات کا افسوس کا اظہار کیا کہ تاجر برادری میں اقتصادی زونز سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمنوں نے اس سے پہلے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں صوبوں اور وفاق کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی اور اب وہ منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے مقامی تاجروں پر زو ردیا کہ وہ ملک کی اقتصادی شرح نمو کو فروغ دینے کے لئے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کریں۔