وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

پنجاب حکومت رحیم یار خان میں 1320میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر لگائیگی
04 جولائی 2017 (14:43)
0

پنجاب حکومت رحیم یار خان میں ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر لگائے گی۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب اور چین کی ہواننگ شینڈونگ پاور جنریشن کمپنی نے آج لاہور میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ایک اور مفاہمت کی یادداشت کے تحت چین کا شینڈونگ روئے گروپ ساہیوال میں فنی تربیت کا ادارہ قائم کرے گا۔