مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا
04 جولائی 2017 (13:24)
0

بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے باہمنومیں ایک کارروائی کے دوران نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا۔ فوجیوں نے کل اسی علاقے میں جہانگیر کھانڈے اور کفایت احمد نامی دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے جاری کارروائی کے دوران علاقے میں اب تک چار رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

ادھر ، حریت رہنماوں اور تنظیموں نے پلوامہ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔