ایران کے رہبر اعلیٰ چیف جسٹس صادق آمولی لاریجانی سمیت ایرانی عدالیہ کے اعلیٰ سطح کے ارکان کے ساتھ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

ایرانی عدلیہ کشمیر اور میانمار جیسے عالمی معاملات پر سرکاری موقف اختیار کرے:خامنہ ای
04 جولائی 2017 (13:07)
0

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اﷲ علی خامنہ ای نے ایرانی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور میانمار جیسے عالمی معاملات پر سرکاری موقف اختیار کرے ۔آیت اﷲ خامنہ ای نے ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس صادق آمولی لاریجانی سمیت ایرانی عدالیہ کے اعلیٰ سطح کے ارکان کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیا۔
آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا کہ عدلیہ کو پابندیوں ، امریکی قبضے اور دہشت گردی یا میانمر اور کشمیر کے مسلمانوں جیسے معاملات پر قانونی موقف کے ذریعے مداخلت کرنی چاہیے۔