ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا۔

ترکی اور برطانیہ قبرص کے مسئلے پر شفاف ، پائیداراور جامع معاہدے پر متفق
04 جولائی 2017 (12:40)
0

ترکی اور برطانیہ نے قبرص کے مسئلے پر شفاف ، پائیداراور جامع معاہدہ طے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا۔
ادھر ، اقوام متحدہ کو ترک اور یونانی قبرص کے علاوہ تین ضامن ملکوں ترکی ، یونان اور برطانیہ کی طرف سے تجاویز موصول ہوئی ہیں جس کا مقصد قبرص کے اتحاد کے لئے امن معاہدے کے تحت دونوں فریقوں کو ایک انتظامی حکومت کے تحت لانا ہے۔