مریم نواز کل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوں گی۔

حسین نواز کامشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبروبیان قلمبند
04 جولائی 2017 (12:20)
0

حسین نواز پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔ حسین نواز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو چھٹی بار پیش ہوئے ہیں۔مریم نواز کل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوں گی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس سلسلے میں مرحلہ وار رپورٹس سپریم کورٹ کو پیش کر چکی ہیں اور اس ماہ کی دس تاریخ کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء آصف کرمانی نے کہا کہ ان کے مخالفین اس کیس سے متعلق امور کے بارے میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنا ہوںگے