چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ اس ماہ کی دس تاریخ کو آئندہ سماعت کے دوران سنایا جائے گا۔

 عمران خان توہین عدالت کے مقدمے میں پھر اپنا جواب داخل کرانے میں ناکام
04 جولائی 2017 (12:15)
0

سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ایک بار پھر کیس کے سلسلے میں جواب دینے میں ناکام رہے اور ان کے وکیل نے اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت طلب کر لیا ۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ اس ماہ کی دس تاریخ کو آئندہ سماعت کے دوران سنایا جائے گا۔
بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو فرار کی بار بار کوششوں کے باوجود اس کیس میں اپنا جواب جمع کرانا ہو گا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب سے بھاگ رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں مقدمات میں انہیں مکمل طور پر بے نقاب کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری اور لوگوں کے عطیات کے غلط استعمال میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے حالیہ پارٹی انتخابات کو ڈھونگ قرار دیا جس میں دس فیصد سے بھی کم ووٹ ڈالے گئے۔