جاپان کی حکومت کے مطابق میزائل تقریباً چالیس منٹ تک فضا میں رہا جو ممکنہ طورپر جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
04 جولائی 2017 (09:05)
0

شمالی کوریا نے آج صبح پیانگ یان ائر فیلڈ سے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔جاپان کی حکومت کے مطابق میزائل تقریباً چالیس منٹ تک فضا میں رہا جو ممکنہ طورپر جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔
میزائل کا یہ تجربہ ا س ہفتے کے آخر میں گروپ بیس کے سربراہ اجلا س سے پہلے کیاگیا ہے جس میں توقع ہے کہ امریکہ، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات کی رو ک تھام کی کوششوں پر غور کریں گے۔