file photo

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے:طارق فضل
04 جولائی 2017 (07:39)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اورترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔
ایک انٹرویومیںانہوںنے کہا اگرچہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم کا نام موجود نہیں ہے مگر پھر بھی قانون کی بالادستی کے لئے انہوںنے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے اور سیاسی مخالفین حکومت کے ہر فلاحی منصوبے پر محض نکتہ چینی کررہے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کی قیادت منفی سیاست میں مصروف ہے۔