تاہم راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

file photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات
04 جولائی 2017 (07:31)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورمرطوب رہے گا۔
تاہم راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژنوں، اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ملک کے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 28 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 30,کراچی اور پشاور 29,کوئٹہ 23,گلگت 18,مری 17اورمظفر آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ