وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ تمام ترقی مخالف قوتیں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

file photo

پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے: عرفان صدیقی
04 جولائی 2017 (07:25)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے سے متعلق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور تمام ترقی مخالف قوتیں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام ایسی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں جو ملکی ترقی و خوشحالی کے عمل کی راہ میںرکاوٹیں ڈالنے کیلئے کی جارہی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی متحرک قیادت میں قائداعظم اورعلامہ اقبال کے خوشحال پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔