سوئی گیس کمپنیاں یہ پلانٹ آزاد کشمیر، چترال، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں قائم کریں گی۔

file photo

حکومت مائع پیٹرولیم گیس،ہوا کی آمیزش کے 60 سے زائد پلانٹ قائم کررہی ہے
04 جولائی 2017 (07:18)
0

حکومت مائع پیٹرولیم گیس اورہوا کی آمیزش کے 60 سے زائد پلانٹ مختلف علاقوں میں قائم کررہی ہے تاکہ ان علاقوں کے صارفین کو سہولت فراہم کی جاسکے جو قدرتی گیس کی فراہمی سے ابھی تک محروم ہیں۔
پیٹرولیم اورقدرتی وسائل کی وزارت کے سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اپنے دو ردراز متعلقہ علاقوں میں یہ پلانٹ قائم کریں گے جن پراندازاً ایک ارب تیس کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
سوئی گیس کمپنیاں یہ پلانٹ آزاد کشمیر، چترال، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں قائم کریں گی۔

مائع پیٹرولیم گیس اور ہوا کی آمیزش کے پلانٹس کے قیام سے ان علاقوں میں جنگلات کے کٹائو کی روک تھام میں مدد ملے گی جہاں آگ جلانے کیلئے درختوں کی لکڑی ایندھن کے طورپر استعمال کی جاتی ہے۔