file photo

قطراور دوسرے عرب ممالک مسئلے کا حل خود تلاش کریں: چین
04 جولائی 2017 (07:15)
0

چین نے کہا ہے کہ قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان تنازعے کے تصفیئے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ یہ ملک خود مسئلے کا حل تلاش کریں۔
اقوا م متحدہ میں چین کے سفیر Liu Jieyi نے نیو یارک میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ بات چیت اور مشاورت سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
ادھر مصر قطر کے مسئلے پر کل عرب ملکوں کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے ایک بیان میں کہاکہ بحرین، مصر، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ قطر کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے اور موجودہ بین الاقوامی اورعلاقائی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔