file photo

وفاقی حکومت تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: زبیر
04 جولائی 2017 (07:11)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام شہریوں کو بلاامتیاز ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
وہ انسانی حقوق کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل اور خیبرپختونخواکے سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے ان سے کراچی میں ملاقات کی ۔
گورنر نے کہا کہ اسلام معاشرے کے تمام افراد خصوصاً خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کے حقوق کے احترام کا درس دیتا ہے۔انہوں نے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہا ۔