شامی حکومت ، حزب اختلاف کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور آج قازخستان میں شروع
04 جولائی 2017 (07:08)
0

شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور آج قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہورہا ہے۔
دو روزہ بات چیت کا اہتمام روس، ایران اورترکی نے کیا ہے۔
مئی کے اوائل میں مذاکرات کا گزشتہ دور اس عزم کے ساتھ ختم ہوا تھا کہ چار جنگ بندی زون قائم کئے جائیں گے جہاں دونوں فریق حملوں سے گریز کریں گے۔
تمام فریقوں کے درمیان کامیاب معاہدے سے اس مہینے کی دس تاریخ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔