انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل کی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد نے تشدد کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے آئین میں ہر قسم کے تشدد کی ممانعت ہے۔

file photo

پاکستان نے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں
04 جولائی 2017 (06:53)
0

پاکستان نے تمام شہریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور انہیں تکلیف و اذیت سے محفوظ رکھنے کیلئے متعدد انتظامی اور پالیسی اقدامات کئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل کی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد نے تشدد کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے آئین میں ہر قسم کے تشدد کی ممانعت ہے۔
پارلیمنٹ خواتین پر تشدد کے واقعات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنے کے سلسلے میں متحرک ہے اور اس نے خواتین کی بے حرمتی اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے بل منظور کئے ہیں۔
انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن کی دفعات کی پاسداری کررہاہے۔