file photo

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے
04 جولائی 2017 (06:46)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازع ہے اور کشمیر کے عوام اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں ایک جمہوری فیصلے کے منتظر ہیں۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو کشمیر کو بھارت میں اپنے سیاسی مفادات کے آئینے میں دیکھنا ترک کرنا ہوگا کیونکہ یہ تنازع انسانی جانوں اور انسانی حقوق سے متعلق ہے۔
صدر مسعود خان نے جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف اور کشمیر کے نصب العین کے لئے اس کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔