سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میںامن واستحکام کیلئے تمام ممکنہ تعاون کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔

file photo

پاکستان اور افغانستان دونوں کودہشت گردی کا سامنا ہے:اعزاز
04 جولائی 2017 (06:38)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میںامن واستحکام کیلئے تمام ممکنہ تعاون کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کودہشت گردی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر ہمیشہ نقصان دہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سفیر نے کہاکہ دہشت گردوں نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ افغانستان کی حدود میں اپنے خفیہ ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں جہاں سے وہ پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں۔