خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے لئے فضا سازگار ہوچکی ہے۔

file photo

حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات کی پیش کش کی ہے:خٹک
04 جولائی 2017 (06:24)
0

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مراعات کی پیش کش کی ہے ۔
پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بد عنوانی پر قابو پانے کے حوالے سے صوبائی حکومت پر اعتماد کا اظہار کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے لئے فضا سازگار ہوچکی ہے ۔ادھر کوہاٹ میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ضلع کوہاٹ میں ضمیر گل ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیر سے ضلع کوہاٹ کی دوہزار نو سو کنال زمین سیراب ہوگی۔