وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کی حیثیت بہتر بنانے کیلئے ہمیشہ بلاامتیاز ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

 انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں:کامران مائیکل
04 جنوری 2017 (20:28)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ایشیاء اور بحرالکاہل کے لئے وزیر الوک شرما کی قیادت میں برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کی حیثیت بہتر بنانے کیلئے ہمیشہ بلاامتیاز ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں اقوام متحدہ کے کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔
اس موقع پر انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل حسن منگی نے وفد کو پاکستان میں اقلیتوں کی حیثیت اور اقوام متحدہ کے کنونشنز پر عملدرآمد کے بارے میں بتایا۔
برطانوی وفد کے ارکان نے حکومت خصوصاً انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ کیلئے انسانی حقوق کی وزارت کے عزم کی تعریف کی اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔