برطانوی رکن پارلیمنٹ خالدمحمود کی وزیر خزانہ سے ملاقات۔

 پاکستان برطانیہ کیساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:ڈار
04 جنوری 2017 (20:07)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود سے کیا جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔