فریقین کا دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینےکا عزم۔

کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات
04 جنوری 2017 (19:41)
0

بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بدھ کے روزراولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر حیات سے ملاقات کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔