چیئرمین ادکامی ادبیات نے کہا کہ17 ممالک سے وفود نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

زبان و ادب بارے کانفرنس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگی
04 جنوری 2017 (19:33)
0

زبان ، ادب اور معاشرے کے بارے میں چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

توقع ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
بدھ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کی تفصیلات دیتے ہوئے پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے کہا کہ سترہ ممالک سے وفود نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔