عالمی اداروں کی حمایت سے ڈبلیو ٹی او کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد ملے گی:دستگیر
04 جنوری 2017 (19:29)
0

تجارت کے وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی مسلسل حمایت سے پاکستان کو عالمی تجارتی تنظیم کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں تجارتی سہولتی معاہدے پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام امریکہ کے ادارہ برائے عالمی ترقی نے کیا تھا۔
وزیر تجارت نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فائدہ ہو گا اور تجارتی لاگت اور غیرضروری سرحدی ضوابط میں کمی آئے گی۔
ورکشاپ کا مقصد تجارتی سہولت کے معاہدے کے سرکاری اور نجی شعبے کے فریقین کو پاکستان کی تجارتی مسابقت پر اس کے اثرات سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔