وزیر مذہبی امورنے یہ بات اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تمام مذاہب کے پیرو کاروں کوعبادات کی مکمل آزادی حاصل ہے:یوسف
04 جنوری 2017 (19:24)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو اپنی عبادات میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام دستیاب فورمز پر کشمیر ی عوام کا نصب العین اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے کہاکہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں اچھے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو یورپ میں ہر فورم پر اٹھایا جارہاہے۔