جذبہ خیر سگالی: پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان
04 جنوری 2017 (19:18)
0

پی آئی اے نے نئے سال کے موقع پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر عمرہ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ رعایت آج سے نافذ العمل ہو گئی ہے اور اس ماہ کی اکتیس تاریخ تک جاری رہے گی۔
لاہور ، اسلام آباد ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، ملتان اور پشاور سے مسافروں کیلئے ریٹرن ٹکٹ 43 ہزار روپے جبکہ کراچی کے مسافروں کیلئے 35 ہزار روپے ہو گا جس میں ٹیکس شامل نہیں ہے۔