وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں وزر ائے اعلیٰ کی شرکت نے اقتصادی راہداری منصوبے کو تقویت بخشی ہے۔

اقتصادی راہداری ملکی خوشحالی وترقی کا منصوبہ ہے:احسن اقبال
04 جنوری 2017 (19:11)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کی خوشحالی وترقی کا منصوبہ ہے۔
بدھ کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلیٰ کی شرکت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو تقویت بخشی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت 2018 تک دس ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے دو ہزار اٹھارہ کے آخر تک پانچ ہزار میگاواٹ توانائی دستیاب ہو گی جبکہ اتنی ہی بجلی ایسے دوسرے منصوبوں سے حاصل کی جائے گی جو چین پاکستان اقتصادی منصوبے میں شامل نہیں ہیں۔