رہا کرائے گئے افراد میںدولت اسلامیہ کے جنگجو بھی شامل ۔

فلپائن:مسلح افراد کا جیل پر دھاوا،150سے زائد قیدی رہا کرا لئے
04 جنوری 2017 (19:02)
0

فلپائن میں بدھ کے روز مسلح افراد نے ایک جیل پر دھاوا بول کر ڈیڑھ سو سے زائد قیدیوں کو رہاکرا لیا۔
حکام نے کہا کہ تقریباً ایک سو مسلح افراد نے جنوبی فلپائن کی ایک جیل میں گھس کر ایک گارڈ کو ہلاک کیا اور ڈیڑھ سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا جن میں دولت اسلامیہ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔