فریقین کا دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ جامع اسٹرٹیجک مذاکرات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان۔

پاکستان،برطانیہ کا تجارت و سرمایہ کاری میں دو طرفہ مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
04 جنوری 2017 (18:49)
0

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر اور برطانیہ کے امور خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری الوک شرما کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا۔
فریقین نے دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور جامع اسٹرٹیجک مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا اور اس لائحہ عمل کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔