چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارکو چوبیس گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔

 گھریلو ملازمہ تشدد کیس:چیف جسٹس کا از خود نوٹس
04 جنوری 2017 (18:41)
0

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یوٹیلٹی سٹوروں پر غیر معیاری اورملاوٹ شدہ خوردنی تیل کی فروخت کا نوٹس لیا ہے۔

چیف جسٹس نے یہ نوٹس انجمن تاجران میرپور آزاد جموں وکشمیر کے صدر ندیم بٹ کی درخواست پر لیا۔
عدالت کل مقدمے کی سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے گھر میں کام کرنے والی کم سن نوکرانی پر تشدد کا نوٹس لیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ کم سن نوکرانی پر غیرقانونی طور پر تشدد کیا گیا ، اس کو کفگیر کے ذریعے پیٹا گیا اور اس کے ہاتھ جل گئے تھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے مبینہ بدسلوکی اور اسکے بعد مفاہمت کی اطلاع ملنے پر معاملے کے بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے چوبیس گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔