صدر نے یہ بات ایوان صدر اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:صدر ممنون
04 جنوری 2017 (18:26)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر نے یہ بات بدھ کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صدر نے تعریف کی کہ بے نظیر انکم سپورت پروگرام کو مزید توسیع دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں بائیومیٹرک نظام جیسی جدید ٹیکنالوجی سے شفافیت یقینی ہو گی۔
صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دوردراز علاقوں میں بھی شروع کیا جانا چاہئیے ۔ صدر نے موجودہ مالی سال کے لئے ایک سو پندرہ ارب روپے مختص کرنے پر وفاقی حکومت کو سراہا جو ملک سے غربت کے خاتمے کے اسکے عزم کی عکاس ہے۔
اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے صدر کو اپنی تنظیم اور سماجی واقتصادی فلاح وبہبود کے قومی پروگرام کے بجٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جون2016 سے مستحق افراد کی شناخت کا سروے جاری ہے۔