وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کلاسیکل گلوکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

ممتاز کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان انتقال کر گئے
04 جنوری 2017 (17:58)
0

ممتاز کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان بدھ کے روز پمز اسپتال میں انتقال کر گئے۔
وہ پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث گزشتہ 10روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
استاد فتح علی خان کو1969ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

صدر ممنون حسین ,وزیر اعظم محمد نوازشریف کا ممتاز گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر اظہا ر افسوس۔
انہوں نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے استاد فتح علی خان کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
انہوں نے موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کی تدفین کل لاہور میں ہوگی۔