File Photo

پاکستان میں تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو عبادات میں آزادی حاصل ہے:یوسف
04 جنوری 2017 (15:57)
0

مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو اپنی عبادات میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل سے باتیں کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام دستیاب فورموں پر کشمیر ی عوام کے نصب العین کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے کہاکہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں اچھے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو یورپ میں ہر فورم پر اٹھایا جارہاہے۔