ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک نے بدھ کی شام نیشنل براڈکاسٹنگ ہائوس میں اس نظام کا افتتاح کیا۔

04 جنوری 2017 (15:44)
0

ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز میں افرادی قوت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک نے بدھ کی شام نیشنل براڈکاسٹنگ ہائوس میں اس نظام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنی گفتگو میں خورشید ملک نے کہا کہ نئے نظام کی تنصیب سے سٹاف ممبران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جس سے ریڈیو پاکستان کی پیشہ وارانہ اور دفتری خدمات میں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر یونین کے نمائندوں نے ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقین دلایا۔