File Photo

عمران خان ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں:مریم اورنگزیب
04 جنوری 2017 (15:28)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب  نے کہاکہ عمران خان نے خود عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے۔